0
Monday 21 Sep 2009 13:47

افغانستان:حزب اسلامی کا 16 اتحادی اور افغان فوجی ہلاک کرنیکا دعویٰ

افغانستان:حزب اسلامی کا 16 اتحادی اور افغان فوجی ہلاک کرنیکا دعویٰ
کابل:افغانستان میں اتحادی افواج کے دو ٹینکوں کو تباہ اور فوجی قافلے پر حملے میں 16 اتحادی اور افغان فوجی ہلاک کر دئے گئے۔حزب اسلامی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے صوبہ لوگر کے علاقہ خواص خیلو میں اتحادی افواج کا ٹینک ریموٹ کنٹرول بم سے تباہ کیا۔ حزب اسلامی نے ٹینک میں سوار 8 اتحادی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ صوبہ لغمان کے علاقہ گلاوت میں بھی ریموٹ کنٹرول بم سے اتحادی افواج کا ٹینک تباہ کر کے 4 فوجیوں کو ہلاک کیا گیا۔ دوسری جانب حزب اسلامی کے ترجمان نے اتحادی افواج اور افغان فوج کے مشترکہ قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ حملے میں دو اتحادی فوجیوں اور دو افغان فوجیوں کو ہلاک کیا گیا۔ حزب اسلامی کے ترجمان نے ایک جنگجوؤں کی زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
خبر کا کوڈ : 11955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش