0
Wednesday 7 Dec 2011 15:24

بون کانفرنس کے بعد وزیر اعظم کی امریکا سے تعلقات کی بحالی کی باتیں قابل مذمت ہیں، منور حسن

بون کانفرنس کے بعد وزیر اعظم کی امریکا سے تعلقات کی بحالی کی باتیں قابل مذمت ہیں، منور حسن
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ اب مڈٹرم الیکشن کا وقت گزرگیا، مجھے تو فل ٹرم الیکشن بھی نظر نہیں آتے۔ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں کارکنوں کی تربیتی نشست اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کو زرداری سے بہتر آدمی نہیں مل سکتا جو ان کی فرمائشوں کو پورا کرسکتا ہو اور پاکستان کو ختم کرنے میں ان کی مدد کرسکے۔ منور حسن نے کہا کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا میمو ایشو پر قربانی دینے کا بیان ایشو کو ڈی فیوز کرنے اور مجرموں کو چھپانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بون کانفرنس کے بعد وزیر اعظم کی امریکا سے تعلقات کی بحالی کی باتیں قابل مذمت ہیں جب کہ ہمیں تو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے واپس آجانا چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی واشنگٹن کی خارجہ پالیسی ہے جو امریکی مفادات کو تحفظ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں سرکاری اتحاد کے سوا تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں جن سے اتحاد حالات کے مطابق کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 120326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش