0
Thursday 24 Sep 2009 09:09

سامراجی نظام ذیادہ دیر نہیں چل سکتا،محمود احمدی نژاد

سامراجی نظام ذیادہ دیر نہیں چل سکتا،محمود احمدی نژاد
نیو یارک:ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ سامراجیت غیر منصفانہ نظام ہے زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کی حکمرانی کو مزید نہیں روکا نہیں جا سکتا،امریکی شہری بھی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اور علم کے حصول کا حق تمام انسانوں کو حاصل ہے ۔احمد ی نژاد کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ جمہوریت،آزاد ی اور انصاف کی تعریف کی جائے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ سامراجیت غیر منصفانہ نظام ہے زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔وسائل اور بین الاقوامی سیاست پر اقلیت کا قبضہ قبول نہیں،امریکا کو اپنی ترجیحات تبدیل کرنا ہوں گی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بعض ممالک کا فوجی بجٹ کئی ممالک کے مکمل بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ سلامتی کے نام پر قوموں اور ممالک کے معاملات پر مداخلت ذیادہ عرصے نہیں چل سکتی۔
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ کوئی حکومت دوسری حکومت پر اپنے فیصلے نہیں تھوپ سکتی، ایرانی حکومت درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دوغلی پالیسیوں کا زمانہ گزر گیا،روشن مستقبل کے لئے پالیسیوں میں تبدیلی ضروری ہے،وقت آ گیا ہے کہ اقلیت کو دنیا کی مذہبی، معاشی اور ثقافتی معاملات میں مداخلت سے روکا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں فوجی اڈے قائم کرنے والے یکسانیت کی بات نہ کریں۔ عالمی امن و انصاف اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں بیرونی مداخلت ختم اور گوانتاموبے جیل کو بند کیا جائے،انہوں نے کہا کہ سامراجیت غیر منصفانہ نظام ہے جو زیادہ دیر نہیں چل سکے گا،وقت آگیا ہے کہ آزادی،جمہوریت اور انصاف کی تعریف طے کی جائے ۔ ایرانی صدر نے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں نہتے لوگوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور ان کی زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔جنرل اسمبلی سے ایرانی صدرکے خطاب کے دوران اسرائیلی وفد واک آؤٹ کر گیا۔


خبر کا کوڈ : 12077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش