0
Saturday 17 Dec 2011 01:50

سردار ثناء کے قافلے پر حملہ، انسداد دہشتگردی عدالت سے صوبائی وزیر داخلہ سمیت 5 افراد کے وارنٹ جاری

سردار ثناء کے قافلے پر حملہ، انسداد دہشتگردی عدالت سے صوبائی وزیر داخلہ سمیت 5 افراد کے وارنٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی قلات ڈویژن بمقام خضدار کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر میر اسراراللہ زہری، وزیرداخلہ بلوچستان میر ظفراللہ زہری سمیت پانچ افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسپیشل جج، انسداد دہشتگردی قلات ڈویژن، بمقام خضدار کے خصوصی جج غلام اعظم قنبرانی کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور صوبائی وزیر ثناءاللہ خان زہری کے قافلے پر 14 اکتوبر 2011ء کو سوراب سے چند کلومیڑ کے فاصلے پر آر سی ڈی شاہراہ پر تاریکی کے قریب ہونے والے بم دھماکہ کے مقدمہ میں نامزد وفاقی وزیر میر اسراراللہ زہری وزیرداخلہ بلوچستان میر ظفراللہ زہری، میر نور احمد ملازئی، میر علی حسن لہڑی اور محمد اسماعیل شیخ کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حکم جاری کر دیا ہے کہ ملزمان کو 23 دسمبر 2011ء کو عدالت میں حاضر کیا جائے۔ سرکار کی طرف سے مذکورہ کیس کی پیروی اسپیشل پراسیکیوٹر غلام رسول رند ایڈووکیٹ نے کی۔
خبر کا کوڈ : 122812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش