0
Sunday 15 Jan 2012 23:23

جکارتہ، سمندر میں ڈوبنے والوں کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہو گئی

جکارتہ، سمندر میں ڈوبنے والوں کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ جکارتہ کے جزیرے میں جاں بحق ہونیوالوں کی ڈی این اے رپورٹ جکارتہ حکومت کو موصول ہو گئی ہے، تحقیقات کے بعد ہی میتیں پاکستان لائی جائیں گی۔ پی آئی اے نے اس سلسلے میں جکارتہ سے خصوصی فلائٹ پاکستان لانے کی تیاریاں کر لی ہیں تاہم جب تک ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ سے میتوں کی شناخت نہیں ہو گی اس وقت تک میتوں کو نہیں لایا جائیگا۔ پاکستان دفتر خارجہ، وزارت داخلہ کا حکومت انڈونیشیاء سے مسلسل رابطہ ہے اور وہ جلد ازجلد چاہتے ہیں کہ جو نوجوان اس واقعے میں جاں بحق ہو چکے ہیں انہیں فوری طور پر پاکستان لایا جائے تاکہ ان نوجوانوں کے والدین جو اس وقت کرب میں مبتلا ہیں وہ اس سے تکلیف دہ کیفیت سے نکل سکیں۔
خبر کا کوڈ : 130590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش