0
Sunday 22 Jan 2012 22:20

علامہ ساجد نقوی کی جانب سے گڑھ مہاراجہ میں جلوس عزاء پر شرپسندوں کے حملے کی مذمت

علامہ ساجد نقوی کی جانب سے گڑھ مہاراجہ میں جلوس عزاء پر شرپسندوں کے حملے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کے مرکزی ترجمان نے ضلع جھنگ گڑھ مہاراجہ کے علاقے واحد امام ملکیاں میں منعقدہ جلوس عزاء کے دوران شرپسندوں کی فائرنگ اور بعد ازاں انتظامیہ کی جانب سے عزاداروں کو ہراساں کرنے اور ان پر شیلنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے فتنہ پرستوں اور شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ عوام کے مذہبی، قانونی، آئینی حقوق اور شہری آزادیوں کو سلب کرنا کسی طور پر قابل قبول نہیں۔ ملک کے موجودہ حالات میں صوبہ پنجاب میں شرپسندوں کی بڑھتی ہوئی غیر قانونی سرگرمیاں تشویشناک ہیں۔ ایسی صورتحال کے تدارک کے لئے انتظامیہ کو جانبدارانہ روش ترک کر کے فتنہ و فساد اور لاقانونیت پھیلانے والے شرپسندوں کو لگام دینا ہو گی اور ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جن کے ذریعہ سے نہ صرف عوام کے مذہبی حقوق اور شہری آزادیوں کا تحفظ ممکن بھی ممکن ہو، بلکہ ان کا جان و مال بھی شرپسندوں اور دہشتگردوں کی دسترس سے محفوظ ہو۔
 
خبر کا کوڈ : 132287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش