0
Thursday 15 Oct 2009 14:35
وزیراعظم گیلانی کو شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں خطاب کی خصوصی دعوت

شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنائے،وزیراعظم گیلانی

گیلانی کی روسی ہم منصب سے ملاقات ،تعاون کے فروغ پر اتفاق
شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنائے،وزیراعظم گیلانی
شنگھائی:وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے شنگھائی تعاون تنظیم سے خطاب میں خطے میں استحکام اور امن کی خاطر علاقے کے ملکوں کے مابین دہشت گردی،انتہا پسندی کے قلع قمع کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن،مستحکم افغانستان اپنے ہمسایہ ممالک کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے آٹھویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کی وسعت کیلئے چار نکاتی حکمت عملی کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تنظیم کا مستقل رکن بنایا جائے اور تنظیم انسداد دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے ہماری صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ہماری مدد کرے۔ وزیر اعظم پاکستان کی تقریر کا دوسرے ملکوں کے سربراہوں اور وفود نے ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا۔ سربراہ کانفرنس میں چین کے وزیر اعظم وین جیاباؤ، روسی وزیر اعظم ولادی میر پیوٹن،سیکرٹری جنرل بولات ترغالیف اور تنظیم کے دیگر سربراہان نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے ہائی لیول اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے آغاز کی تجویز رکھی۔جس کو تمام وزرائے اعظم نے ایک مفید تجویز قرار دیا۔ انہوں نے کہا توانائی اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں ایس سی او کے ممالک کو ایک دوسرے کے وسیع تر مفاد میں تعاون کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی اقتصادی بحران کے مقابلے کیلئے ایس سی او ممالک کے مابین آزادانہ تجارت کا سلسلہ شروع کرنا ضروری ہے، اس سے ایس سی او کے ممبر ممالک کی معیشت مستحکم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایس سی او اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ مضبوط اقتصادی اور اسٹرٹیجک
وابستگی کا حامل ہے، ہتھیاروں اور منشیات کی بین العلاقائی نقل و حمل کو روکنے میں مدد کیلئے پاکستان ایس سی او اور افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر خوشی محسوس کریگا۔ انہوں نے انسداد منشیات اور مالیاتی سیکورٹی حصار کے قیام کیلئے ایس سی او کے عزم کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی و انتہا پسندی کیخلاف ٹھوس پیشرفت کر رہا ہے۔
 وزیراعظم گیلانی کو شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں خطاب کی خصوصی دعوت
بیجنگ:وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے شنگھائی تعاون تنظیم میں بطور مبصر نہ صرف شرکت کی بلکہ چینی قیادت نے ان کو خصوصی خطاب کا موقع دیا گیا ۔ گریٹ ہال آف دی پیپل میں کانفرنس کے آغاز پر سربراہان کا گروپ فوٹو ہوا۔ روس، چین، تاجکستان، ازبکستان، ترغیز جمہوریہ منگولیا کے وزرائے اعظم کے ساتھ یوسف رضا گیلانی کا گروپ فوٹو غیر معمولی اہمیت کا حامل تھا۔ افغانستان کو بطور مہمان بلایا گیا۔ گروپ فوٹو کے بعد وزیراعظم گیلانی کو فرسٹ فلور پر بلڈنگ کے ایسٹ ہال میں لے جایا گیا عظیم عوامی ہال کی تعمیر 10 ماہ کے ریکارڈ ٹائم میں مکمل ہوئی اس میں دنیا کا ایک سب سے بڑا ہال جو مرکز کی علامت ہے اسکے اردگرد چین کے دو درجن صوبوں کی علامت تقریباً دو درجن چھوٹے ہال ہیں جس پر چین کے چیئرمین ماؤزے تنگ کی میت محفوظ کر کے رکھی گئی ہے۔ وزیراعظم نے ویسٹ ہال میں استقبالیہ ضیافت میں شرکت کی۔ وزیراعظم گیلانی سے شام کو شنگھائی تعاون تنظیم کی آٹھویں سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آنے والے قزاخستان، قرغیز جمہوریہ، تاجکستان، روس کے وزرائے اعظم نے ملاقاتیں
کیں۔ پاک چائنا ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ فورم سے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کی بجلی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے چینی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں ہائیڈرو پاور تھرمل پاور کول پاور اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کریں۔ پاکستانی سرکاری ملازمین کی تربیت کے لئے چین نے شارٹ کورسز اسکالر شپ بڑھا دیئے ہیں جن میں پولیس، انٹی نارکاٹکس، کلائمنٹ چینج، انوائرمنٹ وغیرہ کے شعبوں میں تربیت کے لئے پاکستان کے ذیادہ افسر پاکستان آنے لگے ہیں۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے چھ افسر چین میں دو سال کے لئے آئے ہیں جو چینی زبان سیکھ رہے ہیں جس نے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے سسٹم میں چین کی اہمیت کتنی بڑھ گئی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی نے پاکستانی سیاسی جماعتوں سے دو طرفہ روابط مضبوط کرنے کے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وفود کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر چین کا دورہ کر چکے ہیں یہ بات اس امر کی غماز ہے کہ چین کی حکومت حکمران جماعت اور عوام پاکستان کے ساتھ ہمہ جہتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں یہ ان کی سٹرٹیجگ ڈائریکشن ہے کہ پاکستان سے ہر شعبے میں ہر سطح پر روابط کو فروغ دیا جائے۔
وزیر اعظم گیلانی کے دورہ سے دوستانہ تعلقات مزید بڑھیں گے،چین
بیجنگ:وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دورہ چین سے پاک۔ چین دوستانہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماژاؤ سو نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ
پاکستان اور چین کے رہنما باہمی دلچسپی اور عالمی معاملات سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ چین کے وزیراعظم وین جیا باؤ کی دعوت پر وزیراعظم گیلانی چین کے چار روزہ دورہ پر پیر کو بیجنگ پہنچے تھے۔ وزیراعظم گیلانی پہلے ہی چین کے صدر ہو جن تاؤ کے ساتھ تفصیلی ملاقات کر چکے ہیں جبکہ وہ چینی وزیراعظم وین جیا باؤ اور چیئرمین نیشنل کمیٹی جیاچنگ لِن سے بھی بات چیت کریں گے۔
گیلانی کی روسی ہم منصب سے ملاقات ،تعاون کے فروغ پر اتفاق
بیجنگ:روس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کی بحالی میں کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں اس نے فیصلہ کیا ہے،جامع مذاکرات کے عمل میں دوبارہ شامل ہونے کیلئے آئندہ سال دسمبر تک دونوں ممالک کیلئے بین الحکومتی کمیشن بنایا جائیگا۔کمیشن انفرا اسٹرکچر کی تعمیر،توانائی،ریلوے رابطے،ہیوی انڈسٹریز،تجارت اور پاکستان اسٹیل کی توسیع کا عمل دوبارہ شروع کرے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران روسی ہم منصب سے وزیر اعظم کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلق کے فروغ اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا،ذرائع کے مطابق روس اور پاکستان کے وزیراعظم نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال،پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات اور خطے کی جیو اسٹریٹجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے روس نے پاکستان کو ہر ممکن امداد کا یقین دلایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 13229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش