0
Monday 19 Oct 2009 12:29

امریکا،بھارت اور طالبان پاکستان کے مشترکہ دشمن ہیں،حنیف طیب

امریکا،بھارت اور طالبان پاکستان کے مشترکہ دشمن ہیں،حنیف طیب
کراچی:سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل حاجی حنیف طیب نے کہا ہے کہ امریکا،بھارت اور طالبان پاکستان کے مشترکہ دشمن ہیں۔یہ تمام قوتیں پاکستان کو ایٹمی صلاحیت سے محروم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیری لوگر بل کے بعد تسلسل سے دھماکے حکومت اور فوج کو دباؤ میں لانے کی سازش ہیں۔ان تمام واقعات میں اندرونی و بیرونی ہاتھ کارفرما ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ او آئی سی عالم اسلام کے مفادات کے تحفظ میں ناکام ہو گئی ہے۔ مسلم دنیا کے تمام مسائل بشمول مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کی کارکردگی باعث ندامت ہے۔ حاجی حنیف طیب نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے کثیرالجہتی حکمت عملی اختیار کرے اور ان تمام اداروں اور افراد کے خلاف آپریشن کرے جو بالواسطہ یا بلاواسطہ دہشت گردی کے ذریعے مملکت کے قومی اداروں اور معصوم و بے گناہ انسانوں اور قومی سلامتی کے تحفظ کی ضامن سیکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کو ناحق قتل کر رہے ہیں اور مادر وطن کو انتشار کا شکار کرکے اسلام دشمن طاقتوں کے ایجنڈے کی تکمیل میں سرگرم ہیں۔

خبر کا کوڈ : 13442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش