0
Monday 19 Mar 2012 23:17

مسرت عالم بٹ کی سرینگر کی عدالت میں پیشی

مسرت عالم بٹ کی سرینگر کی عدالت میں  پیشی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ کے اسیر نائب سربراہ مسرت عالم بٹ کو سرینگر کی عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ کیس کی آئندہ سماعت 29 مارچ کو مقرر کی گئی ہے، مسلم لیگ کے نائب امیر مسرت عالم بٹ کو سوموار کو ڈسڑک اینڈ سیشن جج سرینگر کنیز فاطمہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس دوران مسرت عالم بٹ کی طرف سے ان کے کیس کی پیروی ایڈوکیٹ ہلال احمد وانی نے کی، جنہوں نے اپنے موکل کے حق میں دلائل پیش کئے، اس موقع پر ڈسڑک اینڈ سیشن جج نے اس کیس کی آیندہ سماعت 29 مارچ کو مقرر کی ہے، ادھر بشیر احمد بابا ساکنہ رعناوار کو بھی فسٹ ایڈیشنل منصف کی عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ شنوائی کے بعد انکے کیس کی اگلی تاریخ 19 اور 20 اپریل مقرر کی گئی ہے۔
 
اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ بشیر احمد بابا سینٹرل جیل گجرات میں نظر بند ہیں اور انہیں ملک کے خلاف سازش کے کیس میں مقید کیا گیا ہے، ادھر مسلم لیگ کارکن جاوید احمد نجار کو ٹھرڈ ایڈیشنل منصف کی عدالت میں پیش کرنا تھا تاہم انہیں پیش نہیں کیا گیا، مسلم لیگ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جاوید احمد نجار کھٹوعہ میں نظر بند ہے اور انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ انتظامیہ اور حکومت ایک منصوبہ بندی کے تحت اسیروں کی نظربندی کو طوالت بخش رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 146843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش