0
Wednesday 21 Mar 2012 03:16

پشاور، پولیس وین کے قریب بم دھماکہ، 2 اہلکار جاں بحق، 4 زخمی

پشاور، پولیس وین کے قریب بم دھماکہ، 2 اہلکار جاں بحق، 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں کوہاٹ روڈ پر پولیس دین کے قریب بم دھماکہ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق دھماکہ نماز مغرب کے قریب اس وقت ہوا جب کوہاٹ روڈ پر پولیس وین معمول کے گشت پر تھی، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ سڑک کے کنارے نصب شدہ بم کے ذریعے کیا گیا کیونکہ دھماکے کی جگہ گہرا گڑھا بن گیا، زخمی ہونے والے افراد کو فوری طو رپر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے کے بعد حسب معمول پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
خبر کا کوڈ : 147168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش