0
Friday 13 Nov 2009 08:16

پشاور:خیبر روڈ پر حساس ادارے کی عمارت کے قریب خودکش حملہ،10افراد جاں بحق،30زخمی

بنوں:بکا خیل تھانے پر خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7ہو گئی
پشاور:خیبر روڈ پر حساس ادارے کی عمارت کے قریب خودکش حملہ،10افراد جاں بحق،30زخمی
پشاور:پشاور میں حساس ادارے کی عمارت کے قریب خودکش حملے میں سیکیورٹی اہل کاروں اور شہریوں سمیت دس افراد جاں بحق اور تیس سے زیادہ زخمی ہو گئے ۔شہر میں بیشتر تعلیمی ادارے بند اور پیپر ملتوی کر دیئے گئے ہیں ۔خودکش حملہ صبح چھ بجکر چالیس منٹ پر خیبر روڈ پر واقع حساس ادارے کی عمارت کے قریب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور گاڑی میں سوار تھا جو خیبر روڈ پر آرمی اسٹیڈیم کے سامنے حساس ادارے کے دفتر کی طرف جانا چاہتا تھا۔تاہم چیک پوسٹ پر سیکیورٹی اہل کاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی جس پر خودکش حملہ آور نے دھماکہ کر دیا۔ دھماکہ انتہائی شدید تھا جس کی آواز پورے شہر میں سنی گئی۔دھماکے سے حساس ادارے کی عمارت کا سامنے کا حصہ تباہ ہو گیا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔آئی جی پولیس ملک نوید کے مطابق دھماکہ خودکش تھا۔حملے میں سیکیورٹی اہل کاروں اور شہریوں سمیت دس افراد جاں بحق اور تیس سے زیادہ زخمی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال اور کمبائنڈ ملٹری اسپتال پہنچایا گیا ۔ اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔دھماکے کے بعد خیبر روڈ کو ٹریفک لئے بند کر کے علاقے کو سیل کر دیا اور چھاونی کی حدود میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے۔حساس ادارے کی عمارت پر خودکش حملے کے بعد شہر میں تمام نجی تعلیمی ادارے فوری طور پر بند اور آج ہونے والے پیپر ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ 
پشاور میں حساس ادارے کے دفتر پر خودکش حملہ
پشاور:پشاور میں خیبر روڈ پر واقع حساس ادارے کے دفتر پر خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد دس ہو گئی ہے جبکہ تیس سے زائد افراد زخمی ہیں۔ دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت چھ کی حالت تشویشناک ہے۔خودکش حملہ آور نے صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب بارود سے بھری گاڑی خیبر روڈ پر واقع حساس ادارے کی عمارت سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔حملہ آور کو حملے سے قبل آرمی چیک پوسٹ پر روکنے کی کوشش کی گئی تھی اور اس پر فائرنگ بھی کی گئی۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز چالیس سے پچاس کلومیٹر دور تک سنی گئی۔دھماکے سے گاڑیوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اور سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔زخمی ہونے والے گیارہ سیکورٹی اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال سے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد شہر کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے اورخیبر روڈ اور قریبی اسکول کو بند کر دیا گیا۔ 
بنوں:بکا خیل تھانے پر خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7ہو گئی
بنوں:پشاور میں حساس ادارے کی عمارت پر خودکش حملے کے کچھ دیر بعد ضلع بنوں میں بھی تھانے پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں ڈی پی او محمد اقبال کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 7ہو گئی ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 5 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور گاڑی میں سوار تھا جس نے صبح سویرے بنوں میں رنگ سار روڈ پر واقع تھانہ بکہ خیل کی عمارت سے گاڑی ٹکرا دی۔دھماکے کی وجہ سے تھانے کی عمارت مکمل طور تباہ ہو گئی۔زخمیوں میں ایس ایچ او ریاض خٹک اور بعض حوالات میں قید افراد بھی شامل ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں پہنچایا گیا جہاں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔بکا خیل تھانہ بنوں اور نیم قبائلی علاقے کی سرحد پر واقع ہے۔یہ انتہائی حساس تھانہ ہے اور یہاں پہلے سے حملے کی اطلاع تھی۔




خبر کا کوڈ : 14991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش