0
Wednesday 11 Apr 2012 19:54

کالعدم تحریک طالبان نے کراچی میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا ہدف بنا لیا

کالعدم تحریک طالبان نے کراچی میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا ہدف بنا لیا
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کراچی میں اہم پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے افسران پر خودکش حملوں، سرکاری عمارتوں کو تباہ کرنے اور سماجی رہنماؤں کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ سندھ پولیس کو ایک خفیہ ایجنسی کی جانب سے موصول ہونے والی خفیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک طالبان نے کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے ایس ایس پی محمد اسلم خان اور ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت طالبان کے خلاف سرگرم پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے افسران پر خودکش حملوں کا منصوبہ بنایا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان ایس ایس پی چوہدری اسلم اور دیگر پولیس افسران کے سیکورٹی سکواڈ میں شامل اہلکاروں کو بھاری معاوضے کے عوض اپنے ساتھ ملانے کی کوشش بھی کر سکتے ہیں جبکہ اپنے ساتھی کی رہائی کے لئے ایک ممتاز سماجی رہنما کے اغوا کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی اداروں کے ہیڈکوارٹرز پر 5 سے 6 خودکش بمباروں کے گروپ دھاوا بول سکتے ہیں جبکہ خودکش دھماکوں کیلئے 450 کلو گرام بارود سے بھری کاریں استعمال کی جا سکتی ہیں پولیس نے ان اطلاعات کے بعد سیکورٹی اقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 152482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش