0
Sunday 15 Apr 2012 00:35

مسئلہ کشمیر کو نظرانداز کرنا انقلاب کا پیش خیمہ ہوگا، سالویشن موومنٹ

مسئلہ کشمیر کو نظرانداز کرنا انقلاب کا پیش خیمہ ہوگا، سالویشن موومنٹ
اسلام تائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو معاشی طور پر اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے کہا ہے کہ یہ بات آفتاب کی طرح روشن ہے کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق مذاکرات کی کامیابی کشمیری جائز قیادت کی اولین فریق کی حیثیت سے شمولیت میں مضمر ہے، جامع مسجد بمنہ سرینگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ظفر بٹ نے کہا کہ سالویشن موونٹ ہمیشہ سے سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات کی حمایت کرتی آئی ہے اور بات چیت کو کامیاب بنانے کے حوالے سے پیشگی اقدامات کا خیر مقدم کرتی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ سہ فریقی مذاکرات جس میں تینوں فریق ہند، پاک اور کشمیری قیادت شامل ہو، دیرینہ مسئلہ کشمیر کے قابل قبول حل کیلئے انتہائی ناگزیر ہیں، ظفر بٹ نے کہا کہ آرپار تجارت و دیگر معاملات کو سرفہرست رکھ کر مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور بدلتے ہوئے حالات میں ایسا کرنا کسی بھی انقلاب کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، انہوں نے جوانوں سے اپیل کی کہ وہ ذہنی غلامی سے نجات حاصل کریں اور زرخیز زمین کو استعمال کر کے نرسری، Sheep , Cow form and steel industries پر توجہ مرکوز کریں اور اپنی مدد آپ کے تحت کھڑے ہو جائیں، ان کا کہنا تھا کہ نوجوان اپنے ذہنوں سے مغرور اور غلامی سوچ کو دور کریں، محتاجی بھی کشمیری کی آزادی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔
خبر کا کوڈ : 153181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش