0
Saturday 21 Apr 2012 10:30

طیارہ حادثہ، 102 لاشوں کی شناخت ہو گئی

طیارہ حادثہ، 102 لاشوں کی شناخت ہو گئی
 اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز اسلام آباد کے قريب طيارے کے حادثے ميں جاں بحق ہونے والے افراد ميں سے ۱۲۱کی لاشيں پمز منتقل کر دی گئی ہيں۔ سانحہ کورال میں جاں بحق ہونے والے ۱۰۲ افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سے ۶۸ کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔ ترجمان پمز کا کہنا ہے ہسپتال لائی جانے والی تمام لاشوں کا پوسٹمارٹم کیا جا چکا ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ ۱۰۲ افراد کی شناخت ہوئی ہے جس میں نادرا کی ٹیموں نے اہم کردار ادا کیا۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ باقی ۲۵ لاشوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائے گی۔  واضح رہے کہ گذشتہ روز طيارے کے حادثے ميں ۶ ارکان اور ۵ بچوں سميت۱۲۷ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کے پوسٹ مارٹم اور شناخت کا عمل جاری ہے اور شناخت کيلئے نادرا کا عملہ موجود ہے جبکہ ڈی اين اے کے نمونے بھی ليے جا رہے ہيں۔ 

ادھر قومی ائرلائن کی پرواز پی کے ۳۰۰ کراچی سے طيارہ حادثہ کے لواحقين کو لے کر بے نظير ائیرپورٹ اسلام آباد پہنچی۔ ائرپورٹ پر جاں بحق ہونے والوں کے لواحقين کے لئے دو معاونت سنٹرز قائم کئے گئے ہيں۔ ايک سنٹر سول ايوی ايشن اتھارٹی جبکہ دوسرا بھوجا ائرلائن انتظاميہ نے قائم کيا ہے۔ ائیرپورٹ سے لواحقين کو پمز اسپتال اسلام آباد لے جايا جائے گا جہاں پر وہ اپنے پياروں کی شناخت کر سکيں گے اور بعد ميں انہيں دوبارہ کراچی لے جايا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 155153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش