0
Sunday 29 Apr 2012 23:01

کالعدم تحریک طالبان کے قاری امین اللہ اور فضل رحیم کو عمر قید و جرمانہ کی سزا

کالعدم تحریک طالبان کے قاری امین اللہ اور فضل رحیم کو عمر قید و جرمانہ کی سزا
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں نامزد کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے ملزمان قاری امین اللہ اور فضل رحیم کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید اور 20, 20 ہزار روپے جرمانے کا حکم سنایا ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر ملزمان کو 6,6 ماہ مزید سزا بھگتنا ہوگی جبکہ عدالت نے کلاشنکوف رکھنے کے الزام میں ملزم قاری امین اللہ کو 3 سال قید کا بھی حکم سنایا۔

مقدمے میں سرکار کی پیروی عبدالمعروف نے کی۔ فاضل عدالت نے مسعود مختار اور منصور مختار کے قتل کے ملزم محمد ابراہیم عرف قاری کو 5 مئی کے لیے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ جبکہ طیارہ ہائی جیک کرنے کی دھمکی دینے کے ملزم جاوید انصاری کو 4 مئی کے لیے ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 157546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش