0
Tuesday 8 May 2012 23:06

دفاعی نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی ضرورت ہے، بھارتی آرمی چیف

دفاعی نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی ضرورت ہے، بھارتی آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ مسلح افواج کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں، ملک کی دفاعی تیاریوں میں بڑی خامیوں کو اجاگر کرنے کے بعد وہ یہاں یہ دعوی کر رہے تھے کہ مسلح افواج کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، دفاعی سودوں میں بدعنوانی کے معاملے پر جنرل کا کہنا تھا کہ یہ نہایت ضروری ہے کہ جوابدہی اور تطہیر کو یقینی بنایا جانا چاہئے، جنرل سنگھ نے کہا کہ انہیں اس پر پورا بھروسہ ہے کہ افواج کارروائیاں کرنے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، جنرل کا کہنا تھا کہ دفاعی تیاریاں ایک بہت بڑا میدان ہے جو کہ فوجوں کی تربیت، فوجوں کے حوصلے، ساز و سامان کی قسم اور دیگر چیزوں پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ  بارہ مارچ کو وزیراعظم کو لکھے گئے ایک خط میں جنرل نے دفاعی تیاریوں اور گولہ بارود کی کمی کے بارے میں شکایت کی تھی۔
 
انہوں نے فوج میں فضائی دفاعی نظام میں خامی کی جانب بھی اشارہ کیا تھا، البتہ یہ خط میڈیا کو لیک ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے جنرل سنگھ ایک بہت بڑے تنازع میں گھر گئے تھے، جنرل سنگھ نے مزید کہا کہ بھارت میں بدعنوانی ہمیشہ ہی ایک بڑا مسئلہ بنی رہی ہے اور ہم لوگ لمبے عرصے سے بدعنوانی کے خلاف لڑ رہے ہیں، حالیہ دنوں میں مختلف شعبوں میں بدعنوانی کے بعض معاملے بے نقاب ہوئے ہیں ان میں دفاعی سیکٹر بھی شامل ہے، جنرل نے کہا کہ ڈیلروں پر پابندی لگانے کےلئے ضروری ہے کہ دفاعی میدان میں جوابدہی کو یقینی بنایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ دفاعی مسلح افواج کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ گھٹیا سازو سامان سے دور رہیں، سنگھ نے یہ بھی کہا کہ پورے نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 160115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش