0
Monday 21 May 2012 23:33

سوات کے پہاڑوں پر مئی کے مہینے میں برفباری، سردی دوبارہ لوٹ آئی

سوات کے پہاڑوں پر مئی کے مہینے میں برفباری، سردی دوبارہ لوٹ آئی
اسلام ٹائمز۔ سوات کی وادی کالام کے پہاڑوں پر مئی میں بھی برفباری ہوئی ہے، جس سے موسم دوبارہ سرد ہوگیا ہے جبکہ مدین اور بحرین سمیت دیگر بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، اطلاعات کے مطابق وادی کالام کے پہاڑوں پر مئی میں بھی کئی انچ تک برفباری ہوئی ہے، جس سے موسم دوبارہ سرد ہوگیا ہے، سردی واپس آنے سے لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال بھی شروع کردیا ہے، واضح رہے کہ آج کل ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کا موسم ہے جبکہ ماہ مئی میں سوات کے علاقہ کالام میں برفباری ہونا کسی موسمیاتی معجزہ سے کم نہیں۔
خبر کا کوڈ : 164084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے