0
Wednesday 9 Dec 2009 10:59

سعودی عرب سے ایرانی سائنسدان کے اغواء میں امریکا ملوث ہے،ایران

سعودی عرب سے ایرانی سائنسدان کے اغواء میں امریکا ملوث ہے،ایران
تہران:ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متقی نے کہا ہے کہ ایرانی سائنسدان کے اغواء میں امریکا ملوث ہے۔ایران کے دورے پر آئے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ہمراہ تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منوچہر متقی نے کہا کہ شواہد اور دستاویز سے ثابت ہو گیا کہ سعودی عرب جانے والے ایرانی سائنسدان شہرام امیری کے اغوا کا ذمہ دار امریکا ہے۔متقی کا کہنا تھا کہ ترکی اور بلغاریہ سے گزر کر یورپ جانے والی تین ہزار تین سو کلو میٹر گیس پائپ لائن منصوبے سے امریکا ایران کو خارج کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا مقصد خالی پائپ یورپ پہنچانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 16569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش