0
Saturday 26 May 2012 22:40

نواز شريف کے ضدی رويے کي وجہ سے ان سے اتحاد ممکن نہيں، چوہدری شجاعت حسين

نواز شريف کے ضدی رويے کي وجہ سے ان سے اتحاد ممکن نہيں، چوہدری شجاعت حسين
 اسلام ٹائمز۔ مسلم ليگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسين نے کہا ہے کہ نواز شريف کے ساتھ کسی قسم کا کوئی اتحاد ممکن نظر نہيں آ رہا، انہوں نے کئی مواقع پر ضد اور غرور دکھايا، انتخابات کے بعد نواز شريف صدر ہو سکتے تھے۔ لندن ميں پاکستانی ہائی کميشن ميں چوہدری شجاعت حسين ميڈيا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شريف صرف اپنے غرور کی وجہ سے آج صدر نہيں ہيں، انتخابات کے بعد نواز شريف صدر ہو سکتے تھے مگر عام انتخابات کے بعد نواز شريف کسی کو خاطر ميں ہي نہيں لا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد گرينڈ الائنس بنا تو مسلم ليگ ق اس کا حصہ بن سکتی ہے چاہے نواز شريف ساتھ ہوں يا نہ ہوں۔ ان کا يہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات ميں پيپلز پارٹی کے ساتھ زيادہ اطمينان محسوس کريں گے، نواز شريف کے ضدی رويے کي وجہ سے ان سے اتحاد ممکن نہيں۔ 

ايک صحافی نے سوال کيا کہ آصف زرداری نے ق ليگ کو قاتل ليگ کہا جس کے جواب ميں چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی اس کا بھرپور جواب ديکر حساب برابر کر ديا تھا، سياست ميں ايسا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سياست ميں مستقبل اچھا معلوم ہوتا ہے، نواز شريف کے ساتھ کسی قسم کا کوئی اتحاد ممکن نظر نہيں آ رہا کيونکہ کئی مواقع پر انہوں نے ضد اور غرور دکھايا۔
خبر کا کوڈ : 165810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش