0
Wednesday 30 May 2012 08:58

پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کی تمام تنظیمیں توڑ دی گئیں، ملک افضل کنوینیئر مقرر

پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کی تمام تنظیمیں توڑ دی گئیں، ملک افضل کنوینیئر مقرر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کی ضلعی، تحصیلی اور یونین کونسل کی تمام تنظیمیں توڑ دی گئیں۔ ملک افضل کنوینیئر جبکہ مشتاق مغل ایڈوکیٹ، غلام علی، ملک طاہر جاوید اوربابر حسین مصطفوی ڈپٹی کنوینیئرز مقررکر دئے گئے جو تنظیم نو کا عمل 30 جون تک مکمل کرنے کے پابند ہوں گے۔ اس فیصلے کا اعلان ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن سہیل عباسی نے گذشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں ایک اہم تنظیمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحریک کے دیگر راہنما سردار منصور خان، ملک فخر زمان عادل، مرزا آصف قادری، فاروق ستی، سعید راجہ، کامران متین اور منصور نیازی بھی موجود تھے۔ یاد رہے پاکستان کے مروجہ سیاسی و تنظیمی کلچر کے برعکس تحریک منہاج القرآن اور اس کے تمام ذیلی فورمز کو ہر سال تنظیم نو کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ اجلاس کے آخر میں پاکستان عوامی تحریک کے 23ویں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔
خبر کا کوڈ : 166767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش