0
Friday 1 Jun 2012 23:18

دہلی میں آگ لگنے سے کئی جھگیاں خاکستر، سینکڑوں افراد بے گھر

دہلی میں آگ لگنے سے کئی جھگیاں خاکستر، سینکڑوں افراد بے گھر
اسلام ٹائمز۔ بھارتی دارالحکومت دہلی کے صدر بازار میں جھونپڑیوں میں آج آگ لگنے سے سینکڑوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں، فائر بریگیڈ عملہ کا کہنا ہے کہ صرف دکانوں، گوداموں اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ بجلی کا شارٹ سرکٹ آگ لگنے کا ممکنہ سبب ہوسکتا ہے، جس نے چند منٹ کے اندر ہی بیسیوں جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، پولیس نے مزید کہا ہے کہ تقریباً اڑھائی سو جھگیوں میں رہنے والے ایک ہزار لوگ بے گھر ہوئے ہیں لیکن اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دہلی فائر سروس اک کہنا ہے کہ واقعہ میں دکانوں، گوداموں اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، آگ کے شعلوں کو بجھانے کے لئے 25 آگ بجھانے والی گاڑیوں کو دو گھنٹے تک مشقت کرنا پڑی۔
 
ایک 45 سالہ مزدور اسلم جس کی جھگی برباد ہوگئی ہے نے کہا کہ جس وقت اس نے چیخ و پکار سنی وہ سو رہا تھا اور اس نے باہر آکر زبردست آگ لگتی ہوئی دیکھی، اسلم نے بتایا کہ میں نے فوراً ہی اپنے بچوں اور بیوی کو ساتھ لیکر جان بچائی، 36 سالہ ایک گھریلو خادمہ رانی کا کہنا تھا کہ گرمی ناقابل برداشت ہے اور اس پر یہ کہ ہم نے اپنے مکانوں کو کھو دیا ہے ہم یا تو شیلٹر ہوم میں جائیں گے یا پھر پارکوں میں پناہ لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 167465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش