0
Sunday 1 Jul 2012 00:07

قم،حرم حضرت معصومہ (س) میں قرآن و سنت کانفرنس کی کامیابی اور شرکاء کی حفظ و سلامتی کیلئے دعائیہ پروگرام

قم،حرم حضرت معصومہ (س) میں قرآن و سنت کانفرنس کی کامیابی اور شرکاء کی حفظ و سلامتی کیلئے دعائیہ پروگرام
اسلام۔ مجلس وحدت مسلمین قم کی جانب سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) قم میں قرآن و سنت کانفرنس کی کامیابی اور اس میں شریک مومنین کی حفظ و سلامتی کیلئے دعائیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ آج شام منعقد ہونیوالے اس پروگرام میں حجت الاسلام ذوالفقار علی مسئول امور زائرین ایم ڈبلیو ایم قم نے دعائے جوشن صغیرہ کی تلاوت کی۔ حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے نورانی حرم میں منعقد ہونے والی اس دعائیہ محفل میں قرآن و سنت کانفرنس کی کامیابی اور ملت مسلمان پاکستان خصوصاً ملت تشیع کے ان مجاہد سیرت جوانوں، بزرگوں اور خواتین کی سلامتی کی دعا کی گئی جو دور دراز علاقوں سے سفر کرکے اس کانفرنس میں شرکت کریں گئے۔
 اس دعائیہ محفل میں علمائے حقہ اور خصوصاً رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی طول عمر کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ پروگرام کے آخر میں قم میں موجود دینی طلاب نے اس بات کا عہد کیا کہ اب یہ بڑھتے ہوئے قدم کبھی رک نہ پائیں گے اور وہ ہمیشہ اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 175622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش