0
Sunday 22 Jul 2012 17:44

بدھ دہشتگردوں نے سنگین جرائم کے وہ اقدام کئے جن کی مثالیں انسانی تاریخ میں نہیں، علامہ ساجد نقوی

بدھ دہشتگردوں نے سنگین جرائم کے وہ اقدام کئے جن کی  مثالیں انسانی تاریخ میں نہیں، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر و سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی نے میانمار (برما) میں بدھ مت دہشتگردوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی کو بدترین درندگی اور سفاکیت کا مظہر قرار دیتے ہوئے انسانیت سوز مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت اور بھرپور احتجاج کیا ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔ او آئی سی بھی اس معاملے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے، انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کا دم بھرنے والی تنظیموں کی خاموشی کو بھی معنی خیز قرار دیا۔

علامہ ساجد نقوی نے برما میں جاری ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بدھ دہشتگردوں اور قاتلوں نے بلاتفریق ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔ بوڑھوں، بچوں اور خواتین کو بھی سفاکیت اور درندگی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ قاتل، درندے اور دہشتگرد ایسی حرکتوں اور قبیح فعل کے مرتکب ہوئے ہیں جو کہ ظلم، درندگی اور سنگین جرائم کے وہ اقدام ہیں جن کی مثالیں انسانی تاریخ میں کم ہی ملتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کو آرام سے نہیں بیٹھنا چاہیے بلکہ اپنا سفارتی، ملی اور اخلاقی حق ادا کرتے ہوئے اس سلسلے میں اپنا بھرپور سفارتی اثرورسوخ استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اور ان کے حق نمائندگی کو ادا کرتے ہوئے برما کے سفیر کو طلب کرنا چاہیے اور بھرپور احتجاج کرتے ہوئے سختی سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ ان سفاک قاتلوں کی بیخ کنی کرے اور انہیں سخت سزائیں دے جبکہ برمی مسلمانوں کے تحفظ کیلئے بھی حکومت برما یقین دہانی کرائے۔ انہوں نے مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی سے بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں پر ظلم و ستم روکنے کی ذمہ داری اس تنظیم پر بھی عائد ہوتی ہے اور اس سلسلے میں تنظیم کا اولین فرض ہے کہ وہ برما کے مسلمانوں کو دہشتگردوں سے نجات کیلئے اپنا کرادار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کا دم بھرنے والی عالمی تنظیموں کو اس معاملے پر خاموشی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، کیونکہ درندوں اور قاتلوں نے اپنے قبیح افعال کے ذریعے انسانی قدروں کو پامال کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 181172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش