0
Thursday 7 Jan 2010 15:42

شمالی وزیرستان،امریکی طیاروں کے میزائل حملے،15 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان،امریکی طیاروں کے میزائل حملے،15 افراد ہلاک
وزیرستان،میرانشاہ:شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں یکے بعد دیگرے میزائل حملوں میں غیر ملکی شدت پسندوں سمیت 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔امریکی جاسوس طیاروں نے دتہ خیل کے گاؤں سنگزلئی میں ایک مکان پر دو میزائل فائر کئے جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔مقامی حکام کے مطابق یہ گھر ایک مقامی شدت پسند کی ملکیت تھا اور ہلاک ہونیوالوں میں شدت پسند شامل ہیں۔پہلے حملے کے بعد لوگوں نے مکان کو گھیرے میں لے لیا اور ملبے سے نعشیں نکالنی شروع کر دیں۔اس دوران جاسوس طیارے نے وہاں پر موجود افراد پر ایک اور حملہ کر دیا۔ دوسرے حملے کے تھوڑی ہی دیر بعد ملبے پر تیسرا حملہ کیا گیا۔امریکی جاسوس طیاروں نے مجموعی طور پر 6 میزائل فائر کئے جس سے شدت پسندوں سمیت 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق متعدد افراد ابھی بھی ملبے کے نیچے موجود ہیں اور ہلاک اور زخمیوں کی صحیح تعداد کا تعین کرنا ممکن نہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ مکان میں اہم شدت پسندوں سمیت متعدد غیر ملکی بھی شامل تھے جو کہ حملے میں ہلاک ہو گئے۔ مقامی افراد کے مطابق حملے سے پہلے اور بعد میں علاقے پر جاسوس طیارے پرواز کرتے رہے۔جس سے وہاں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا۔جبکہ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملے طالبان کے تربیتی مرکز پر کئے گئے۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں۔میزائل حملوں کے بعد بھی ڈرون طیاروں کی پروازیں وقفے وقفے سے جاری رہیں۔

خبر کا کوڈ : 18159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش