0
Thursday 26 Jul 2012 15:53

اسلامی قوانین کے نفاذ سے ہی معاشرے کی اصلاح ممکن ہے،سید وسیم اختر

اسلامی قوانین کے نفاذ سے ہی معاشرے کی اصلاح ممکن ہے،سید وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان شدید بحرانوں کا شکار ہے، مہنگائی بے روزگاری، کرپشن، انرجی کرائسس نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، حکمرانوں کی ناعاقبت اندیش پالیسیوں کی وجہ سے ملکی سلامتی اور قومی وقار داؤ پر لگ چکا ہے، حکومت پر سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے، عوام بدعنوان اور کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آ چکے ہیں اور نئی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے مدینہ منورہ کی اسلامی ریاست ایک بہترین ماڈل ہے، جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو ریاست کو اسلامی اقدار کے مطابق تشکیل دے گی، اسلامی قوانین کے نفاذ سے ہی معاشرے کی اصلاح کا فریضہ سرانجام دیا جا سکتا ہے، عوام آئندہ انتخابات میں ووٹ کو امانت سمجھتے ہوئے دیانتدار لوگوں کے سپرد کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی ناقص حکمت عملی کی بدولت پاکستان تنزلی کا شکار، حکمرانی کا مکمل فقدان، سیاسی افراتفری، معاشی تباہی، اخلاقی اور تہذیبی انتشار، اداروں کے درمیان تصادم اور بیرونی قوتوں کی پاکستان میں مداخلت کی تصویر پیش کر رہا ہے۔

ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہا کہ اقتدار پر براجمان اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں، رمضان میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہونے کی بجائے بڑھتا جا رہا ہے، عدلیہ سے ٹکراؤ کی پالیسی زرداری حکومت کے حق میں نہیں، وزیراعظم اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے سوئس حکام کو خط لکھ دیں، آئین کی بالادستی کا اقرار کرنے والی حکومت اپنے ذاتی مفادات کی خاطر راتوں رات آئین میں ترمیمی بل منظور کر لیتی ہے، عدلیہ کو غیر موثر کرنے کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں، ملکی مسائل کا واحد حل بروقت انتخابات میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 182331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش