0
Friday 27 Jul 2012 19:28

موجودہ حکومت کا ہردن عوام کیلئے انتہائی بھاری ثابت ہو رہا ہے، نوازشریف

موجودہ حکومت کا ہردن عوام کیلئے انتہائی بھاری ثابت ہو رہا ہے، نوازشریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات کو ایک سال کیلئے موخر کرانے کی سازشیں خود فریبی ہیں اور اگر کسی کے ذہن میں ایسا منصوبہ ہے تو وہ اْسے نکال دے۔ لاہور میں مسلم لیگ ق ملتان کے رہنماوٴں کی مسلم لیگ نواز میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جس طرح ان کی جماعت نے متفقہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کو یقینی بنایا ہے اسی طرح وہ ملک میں آزاد نگران حکومتوں کے قیام کو بھی یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ چار سال میں زرداری حکومت نے ملک کا جو حشرکیا ہے اْس کے بعد موجودہ حکومت کا ہر دن قوم اور عوام کیلئے انتہائی بھاری ثابت ہو رہا ہے۔

ن لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی سب سے بڑی ناکامی اور نااہلی پاکستان کی معیشت کی تباہی ہے، جس کے نتیجے میں لوڈشیڈنگ ،مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے عذاب نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نون کی پالیسیوں پر عملدرآمد جاری رہتا تو آج ہم ایشیاء کے سب سے زیادہ ترقی کرنے والے ملکوں میں شامل ہوتے۔ نواز شریف نے کہا کہ پارٹی کی منشور کمیٹی نے توانائی، تجارت اور تعلیم کیلئے جامع پروگرام بنایا ہے جس کے ذریعے ملک کی معیشت کو اپنے پایں پر کھڑا کرنے کے ساتھ ساتھ ایشیاء میں بہترین ترقی کرنے والے ممالک کی صف میں شامل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 182638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش