0
Thursday 2 Aug 2012 10:51

ہائیڈرل جنریشن کے دستیاب وسائل خطہ کی ترقی کی نوید ثابت ہونگے، چوہدری یاسین

ہائیڈرل جنریشن کے دستیاب وسائل خطہ کی ترقی کی نوید ثابت ہونگے، چوہدری یاسین
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہےکہ آزاد کشمیر میں اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کو مناسب طور پر بروئے کار لانے کے لیے حکومت آزاد کشمیر نے قومی حکمت عملی برائے سرمایہ کاری مرتب کی ہے۔ ہائیڈروجنریشن کے شعبے میں قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لیے حکومت اہم قومی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ سرمایہ کاروں کے لیے ایک سہولیاتی اتھارٹی قائم کی جائے گی، غیرملکی سرمایہ کاروں اور مقامی و فنی سرمایہ کاروں کے مابین ہونے والی مشترکہ کاوشوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ آنے والے وقتوں میں ہائیڈرل جنریشن کے دستیاب وسائل آزاد خطہ کی ترقی کی نوید ثابت ہوں گے۔

ہائیڈرو جنریشن سے حاصل ہونے والی آمدنی فلاحی منصوبوں جیسے سکولوں، ڈسپنریاں، صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔ آزاد کشمیر میں پن بجلی کے وسائل کے علاوہ معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ معدنیات کے مختلف شعبوں میں ہنر کے اضافے کے لیے بین الاقوامی کمپنیاں آزاد کشمیر کو تکنیکی تعلیم وتربیت کے حوالے سے مخصوص سہولیات فراہم کریں۔ غیرملکی کمپنیوں کو انکے سرمایے کے تحفظ کی حکومتی ضمانت دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر نے کینیڈین سرمایہ کار ولیم چہارنھم سے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قدرتی وسائل کی بہتات ہے صرف درست حکمت عملی اور اس سے استفادے کے لیے ٹھوس اور جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 184251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش