0
Tuesday 14 Aug 2012 18:55

بہاوالدین زکریا یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا

بہاوالدین زکریا یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے بی اے، بی ایس سی سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، سائنس گروپ میں پنجاب کالج نے تینوں پوزیشنز حاصل کرلیں، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات میں 44648 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 18087 پاس ہوئے، مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 40٫51 فیصد رہا۔ بی ایس سی میں پنجاب کالج کی عائشہ شریف نے 695 نمبر لیکر پہلی، اقرا جمشید نے 691 نمبر لیکر دوسری جبکہ سمن ناز نے 682 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
 
بی اے میں تہمینہ جمیل نے 629 نمبر لیکر پہلی، صالح خلیل نے 626 نمبر لیکر دوسری جبکہ حافظہ بشری امین نے 621 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی اے میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کا تعلق سرکاری کالج سے ہے، بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحان میں طالبات نے میدان مار لیا جبکہ لڑکے، لڑکیوں سے بہت پیچھے رہ گئے، لڑکیوں نے انہیں مزید محنت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 187498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش