0
Friday 17 Aug 2012 13:35

سانحہ بابو سر، 25 شہداء میں سے 18 کی میتیں چلاس پہنچا دی گئیں

سانحہ بابو سر، 25 شہداء میں سے 18 کی میتیں چلاس پہنچا دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ سانحہ بابو سر کے بعد گلگت بلتستان میں مکمل ہڑتال ہے۔ انجمن امامیہ بلتستان کی کال پر گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، مختلف علاقوں میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ 25 افراد کے قتل کے واقعے پر گلگت بلتستان کی فضا سوگوار ہے۔ گلگت، استور اور اسکردو میں چھوٹی بڑی تمام مارکیٹیں بند اور سڑکیں سنسان ہیں۔ مختلف علاقوں میں سخت کشیدگی ہے اور سانحہ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے لوگ شدید صدمے کی حالت میں ہیں۔ ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ سانحہ میں جاں بحق ہونے والے 18 افراد کی لاشیں چلاس پہنچ گئیں، انہیں کچھ دیر میں استور منتقل کیا جائے گا۔ بابو سر کے مقام پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے 25 افراد کو شہید کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 188215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش