0
Monday 27 Aug 2012 10:47

ہم نے دشمن کو بے نقاب کر کے ذلیل و خوار کردیا ہے، علامہ محمد تقی نقوی

ہم نے دشمن کو بے نقاب کر کے ذلیل و خوار کردیا ہے، علامہ محمد تقی نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید محمد تقی نقوی نے کہا ہے کہ سید محمد دہلوی، مفتی جعفر حسین، علامہ عارف حسین الحسینی اور آج کے دور میں نمائندہ ولی فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی حکیمانہ قیادت کے باعث پاکستان کے تشیع کا سر پوری دنیا میں فخر سے بلند ہوا ہے، اُنہوں نے مفتی جعفر حسین کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ ایک متدین، متقی، مفکر اور درویش صفت انسان تھے، جن کی بصیرت اور دور اندیشی نے وقت کے ڈکٹیٹر ضیاء الحق کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا۔ 

علامہ تقی نقوی نے مزید کہا کہ شہدائے قائدین ملت جعفریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جن کے تسلسل کی ایک کڑی ہمارے پاس علامہ سید ساجد علی نقوی کی شکل میں موجود ہے، اُنہوں نے کہا کہ قائد محترم نے اُس وقت اتحاد کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے جب پورا ملک قتل و غارت گری میں گھرا ہوا ہے، اُنہوں نے کہا کہ ہم نے دشمن کو بے نقاب کر کے ذلیل و خوار کردیا ہے، لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں جو لوگ قیادت کے خلاف آپ کو بھڑکاتے ہیں اُن کی باتوں سنی ان سنی کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 190269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش