0
Tuesday 4 Sep 2012 21:48

عمران خان کا خواجہ آصف کو 10ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

عمران خان کا خواجہ آصف کو 10ارب روپے ہرجانے کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شوکت خانم اسپتال میں کرپشن کے الزامات پر خواجہ آصف کو دس ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ عمران خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو شوکت خانم کینسر اسپتال کے خلاف منفی پراپیگنڈہ اور کرپشن کے جھوٹے الزامات لگانے پر دس ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا۔ ترجمان کے مطابق عمران خان نے لیگل نوٹس اپنے وکیل سلمان راجہ کے ذریعے بجھوایا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے یکم اگست دو ہزار بارہ کو میڈیا کے ذریعے ان کے موکل کی کردار کشی کی ہے اور شوکت خانم اسپتال کے زکوٰة فنڈز میں خورد برد کے بےبنیاد الزامات لگائے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے اپنے اس اقدام سے نہ صرف عمران خان کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ فلاحی ادارے کے کام کو بھی متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔ 

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نہ صرف غیر مشروط معافی مانگیں، بلکہ ہرجانے کی رقم بھی ادا کریں۔ تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف الزامات کا جواب دینے کے پابند ہیں جبکہ خواجہ آصف الزامات پر غیر مشروط معافی مانگیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے پاس معافی مانگنے کا وقت ہے اگر انہوں نے اس عرصے میں معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف چھ اکتوبر کو لاکھوں لوگوں کے ہمراہ وزیرستان کی جانب امن مارچ کریگی۔
خبر کا کوڈ : 192769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش