0
Wednesday 5 Sep 2012 11:15

غیر وابستہ ممالک کا تہران اجلاس ایران کی سفارتی تاریخ کا نیا باب ہے، ایرانی وزیر داخلہ

غیر وابستہ ممالک کا تہران اجلاس ایران کی سفارتی تاریخ کا نیا باب ہے، ایرانی وزیر داخلہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر داخلہ مصطفٰی محمد نجار نے گیلان کے نئے گورنر کی تقرری کی تقریب سے خطاب میں غیر وابستہ تحریک کے کامیاب اجلاس اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہمارا دشمن سینکڑوں سیٹلائیٹ چینلوں، ہزاروں ویب سائیٹس کی موجودگی اور منفی پروپگنڈہ کے باوجود ایران کی ترقی و پیشرفت سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے اجلاس کے دوران پورے ملک اور بالخصوص تہران کی امن و امان کی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ایران علاقے کا پرامن ترین ملک ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوری ایران کے دشمن یہ تصور کر رہے تھے کہ ایران سفارتی سطح پر تنہا ہے، غیر وابستہ تحریک کا اجلاس منعقد کرسکتا اور نہ ہی سکیورٹی کے انتظامات کرسکتا ہے، لیکن یہ اجلاس مکمل امن و امان اور پوری قوت سے منعقد ہوا ہے۔
 
ایران کے وزیر داخلہ نے تہران اجلاس کو ایران کی سفارتی تاریخ میں ایک نیا موڑ قرار دیتے ہوئے کہا یہ اجلاس اقوام متحدہ کے اجلاس کے بعد دوسرا بڑا عالمی اجلاس اور اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ ایران کے دشمنوں نے اس اجلاس میں شرکت کو کم کرنے کے لئے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے، لیکن ان کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں اور ایران کی عالمی حیثیت میں ارتقاء اور ترقی کا باعث بنیں۔ ایرانی وزیر داخلہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اس اجلاس کا اختتامی بیان شریک ممالک کے مطالبات کا منشور تھا جو عالمی سیاست میں امر ہو گیا ہے، انہوں نے تاکید کی کہ یہ سلسلہ غیر وابستہ تحریک میں جاری رہنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 192913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش