0
Friday 7 Sep 2012 23:20

تعلقات میں بڑی مثبت تبدیلی آئی ہے، بھارت پاکستان کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار ہے، ایس ایم کرشنا

تعلقات میں بڑی مثبت تبدیلی آئی ہے، بھارت پاکستان کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار ہے، ایس ایم کرشنا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان مستحکم اور خوشحال ریاست ہو۔ پاکستان کیلئے ہر چیز کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بڑی مثبت تبدیلی آئی ہے، ایس ایم کرشنا نے میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایک صحافی کے اس سوال پر کہ سیاچن اور سرکریک پر بھی تجارت کی طرح پیشرفت ہونی چاہیے، تو جہاندیدہ بھارتی وزیر خارجہ نے خالص سفارتکارانہ انداز میں کہا کہ ہم مرحلہ وار آگے بڑھ رہے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان ویزوں کے معاملے پر معاہدہ کل ہوگا، ایک ہی وقت میں تمام مسائل حل نہیں کئے جاسکتے، ہم صحیح سمت پر چل رہے ہیں، امید کرتا ہوں تمام مسائل حل ہونگے، پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ابھی تک ملاقات مثبت رہی، کل میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملوں گا۔

خبر کا کوڈ : 193519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش