0
Saturday 15 Sep 2012 23:01

چار ملکی سربراہی کانفرنس 2 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی

چار ملکی سربراہی کانفرنس 2 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کے مطابق، افغانستان، تاجکستان اور روس کے صدور یکم اکتوبر کو تین روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ روسی صدر پیوٹن پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں افغانستان میں امن و استحکام، اور علاقائی تعاون پر بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق، موقع سے فائدہ اٹھا کر پاک روس دو طرفہ گفت و شنید کا بھی سوچا جا رہا ہے۔ روسی صدر کے دورے سے قبل پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کا دورہ روس بھی متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 195724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش