0
Sunday 16 Sep 2012 21:47

پاکستان میں نئی تاریخ رقم، شیعہ نوجوانوں نے امریکی قونصلیٹ کراچی پر ’’لبیک یا رسول اللہ‘‘ کا پرچم لہرا دیا

پاکستان میں نئی تاریخ رقم، شیعہ نوجوانوں نے امریکی قونصلیٹ کراچی پر ’’لبیک یا رسول اللہ‘‘ کا پرچم لہرا دیا

اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام نکالی گئی ’’لبیک یا رسول اللہ (ص)‘‘ ریلی کے شرکاء پولیس اور رینجرز کی فائرنگ کے باوجود تمام تر رکاوٹیں توڑتے ہوئے امریکی قونصلیٹ میں داخل ہوگئے اور پاکستان میں حرمت نبی (ص) کی خاطر نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے وہاں ’’لبیک یا رسول اللہ (ص)‘‘ کا پرچم لہرا دیا، ریلی پر رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ لبیک یا رسول اللہ (ص) ریلی میں شریک نوجوان پولیس اور رینجرز کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود امریکی قونصلیٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور قونصلیٹ کا دروزہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے، نوجوانوں نے وہاں موجود امریکی پرچم نذر آتش کیا اور امریکی قونصلیٹ پر ’’لبیک یا رسول اللہ (ص)‘‘ کا پرچم نصب کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

خبر کا کوڈ : 195976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش