0
Tuesday 16 Feb 2010 12:12

پاکستان کشمیر پر بات کرنے پر بضد ہو تو مذاکرات ملتوی کر دیئے جائیں،موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر مذاکرات نتیجہ خیز ہونے کی امید نہیں،منموہن

پاکستان کشمیر پر بات کرنے پر بضد ہو تو مذاکرات ملتوی کر دیئے جائیں،موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر مذاکرات نتیجہ خیز ہونے کی امید نہیں،منموہن
لاہور:بھارتی وزیراعظم نے پونا بم دھماکوں کے حوالے سے نئی دہلی میں اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پاکستان کے ملوث ہونے کے مبینہ خدشات کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے وزیر داخلہ پی چدم برم کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت دہشت گردی کے علاوہ کسی دوسرے موضوع پر نہیں ہونی چاہئے،تاہم اگر پاکستان کشمیر یا دوسرے مسائل پر بات چیت کرنے پر بضد ہے تو مذاکرات ملتوی کر دیئے جائیں۔وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق اب تک ملنے والی اطلاعات کی روشنی میں پونا میں پاکستانی نژاد رچرڈ ہیڈلی بم دھماکوں کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔اجلاس میں 25 فروری کو نئی دہلی میں پاک بھارت داخلہ سیکریٹریز مذاکرات کے انعقاد کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بدلتے ہوئے سیاسی حالات کے پیش نظر پاکستان بھارت مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہونے کی اُمید نہیں ہے۔نئی دہلی میں بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست کے بدلتے رنگ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے نقصان دہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور حکومت کے درمیان محاذ آرائی پاکستان کا داخلی معاملہ ہے اور وہ اس پر تبصرے کو غیر ضروری سمجھتے ہیں۔
دوسری جانب بھارت کے وزیر داخلہ پی چدمبرم نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی سے مشروط ہے۔ایک عرب جریدے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ممبئی حملوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں پیشرفت ہی وہ پہلا قدم ہے جس سے پاکستان بھارت مذاکرات کی جانب بڑھا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر جانے والے کشمیری نوجوانوں کو ریاست میں واپسی کی اجازت دے سکتا ہے اگر وہ تشدد کا راستہ ترک کر کے عدم تشدد کی پالیسی اپنالیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز پونا میں ہونیوالا بم دھماکہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔انہوں نے اس واقعہ کے مذاکرات پر کسی بھی قسم کے اثرات پڑنے کے بارے میں بات کرنے سے انکار کیا۔تاہم وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت مذاکرات کے بارے میں حتمی فیصلہ پونا دھماکے کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 20391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش