0
Friday 19 Oct 2012 21:23

عمران خان کا 99ء میں پیسے لینے والے سیاستدانوں پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

عمران خان کا 99ء میں پیسے لینے والے سیاستدانوں پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اضغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے ایجنسیوں سے رقم لینے والے سیاستدانوں پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیاستدانوں میں رقم کی تقسیم پر ایف آئی اے کے علاوہ الیکشن کمیشن بھی تحقیقات کرے، دونوں بڑی جماعتوں نے مک مکا کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کی عمل میں ایجنسیوں کی مداخلت نہیں ہوگی۔
 
عمران خان کا کہنا تھا کہ جن سیاستدانوں نے عوام کے ٹیکسوں سے الیکشن لڑا انہوں نے الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ الیکشن کمیشن ان سیاست دانوں پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا نام ایجنسیوں سے پیسے لینے والوں میں ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے، تبدیلی کسی کے کندھے پر چڑھ کر نہیں آتی۔ اُنکا کہنا تھا کہ انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں ہونے چاہیے، صرف حساس حلقوں میں فوج کو طلب کیا جائے۔


خبر کا کوڈ : 204851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش