0
Saturday 20 Oct 2012 18:06

آئی ایس او پاکستان کا اجلاس عاملہ، نئے سال کیلئے کابینہ کی منظوری دے دی گئی

آئی ایس او پاکستان کا اجلاس عاملہ، نئے سال کیلئے کابینہ کی منظوری دے دی گئی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رواں سال کی پہلی مجلس عاملہ کا اجلاس لاہور میں جاری ہے، جس میں دوسرے روز اراکین مجلس عاملہ نے طویل بحث کے بعد مرکزی کابینہ کی منظوری دیدی۔ اجلاس اراکین نظارت اور سابق مرکزی صدور علی رضا بھٹی اور روزی علی کی نگرانی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی صدر اطہر عمران نے کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر کی جانب سے کابینہ کے نام پیش کئے گئے، جن کی مرحلہ وار طویل بحث و مباحثہ کے بعد منظوری دیدی گئی۔

اجلاس میں دستور کے مختلف نقاط اور اس میں ہونے والی ترامیم پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ گزشتہ برسوں کے دوران دستور میں کی جانے والی ترامیم بھی دستور میں شامل کرکے اس کی ازسر نوء اشاعت کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی صدر علی رضا بھٹی نے عاملہ کے مقاصد اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ آئی ایس او صالح نوجوانوں کی تنظیم ہے اور ہر کارکن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ تنظیم کے تشخص کو قائم رکھے۔

سابق مرکزی صدر برادر روزی علی نے کہا کہ آئی ایس او کا اجلاس عاملہ اعلٰی اختیاراتی ادارہ ہے اور اس کے اراکین کی تنظیم میں بہت زیادہ اہمیت ہے، اس لئے آپ دوست تنظیم کی بہتری اور ترقی کے لئے اچھی تجاویز پیش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے جوانوں کا کردار معاشرے میں مثالی ہونا چاہیے، آپ تعلیمی میدان میں بھی سب سے آگے ہوں، تاکہ لوگ آپ کے ساتھ ساتھ آپ کی تنظیم کے لئے بھی اچھا تاثر لیں اور اس کے لئے آپ لوگوں کو زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 205094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش