0
Wednesday 24 Oct 2012 19:03

گلگت بلتستان پولیس کے سربراہ عثمان زکریا کی ڈی جی رینجرز محمد ہلال حسین سے ملاقات

گلگت بلتستان پولیس کے سربراہ عثمان زکریا کی ڈی جی رینجرز محمد ہلال حسین سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد ہلال حسین نے انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان عثمان زکریا کی دعوت پر سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ سی پی او آمد کے موقع پر آئی جی پولیس گلگت بلتستان عثمان زکریا نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا بعد میں میجر جنرل محمد ہلال حسین ڈی جی پاکستان رینجرز کو پولیس کے ایک چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ ڈی جی پاکستان رینجرز نے آئی جی پولیس گلگت بلتستان کے ہمراہ سلامی لی۔ بعد میں آئی جی آفس میں میٹنگ ہوئی جس میں ونگ کمانڈر 20 ونگ گلگت کرنل طاہر سلیم اور رینجرز کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں زیادہ تر پیشہ ورانہ امور زیر بحث لائے گئے۔

دوران میٹنگ میجر جنرل محمد ہلال حسین ڈی جی پاکستان رینجرز نے کہا کہ رینجرز ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں جدید تقاضوں کے عین مطابق مختلف قسم کی ٹریننگ کی سہولیات میسر ہیں۔ جی بی پولیس کی استعدادکار کو بڑھانے کے لئے اپنے اداروں میں جدید تربیت کی یہ سہولیات پولیس اہلکاروں کو بھی فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ گلگت بلتستان پولیس کے سربراہ عثمان زکریا نے ڈی جی پاکستان رینجرز کی اس پیشکش پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جی بی پولیس ان سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی تاکہ ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹا جاسکے۔ آخر میں آئی جی پی گلگت بلتستان عثمان زکریا نے میجر جنرل محمد ہلال حسین ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز کو مارخور کی یادگار بھی پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 206373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش