0
Wednesday 7 Nov 2012 00:16

ایم کیو ایم کا 8 نومبر کو ہونے والا عوامی ریفرنڈم 14 نومبر تک ملتوی

ایم کیو ایم کا 8 نومبر کو ہونے والا عوامی ریفرنڈم 14 نومبر تک ملتوی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ نے 8 نومبر کو ہونے والا ریفرنڈم جس میں عوام سے رائے طلب کی جائے گی کہ انہیں قائداعظم کا پاکستان چاہئے یا طالبان کا 14 نومبر تک ملتوی کردیا گیا ہے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے زیر قیادت لندن اور پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں ریفرنڈم ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریفرنڈم کی تاریخ کراچی میں ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش کے انعقاد کے باعث 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے، رابطہ کمیٹی کے مطابق ڈی جی رینجرز رضوان اختر نے گورنر سندھ سے دفاعی نمائش کے باعث ریفرنڈم چند روز کے لئے موخر کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر رابطہ کمیٹی نے متفقہ طور پر ریفرنڈم کی تاریخ 14 نومبر بروز بدھ تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔
خبر کا کوڈ : 209761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش