0
Friday 9 Nov 2012 17:40

مقداد علی آئی ایس او ٹیکنالوجی کالج ملتان یونٹ کے صدر منتخب

مقداد علی آئی ایس او ٹیکنالوجی کالج ملتان یونٹ کے صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے یونٹ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کی تنظیم نو کی تقریب مقامی کالج میں منعقد ہوئی، جس میں ڈویژنل سیکرٹری نشر و اشاعت علی تُراب اور ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات جواد حیدر نے شرکت کی، تنظیم نو کی تقریب میں امامیہ طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی، پنڈال کو امامیہ پرچموں، رہبر معظم کی تصاویر اور فرامین معصومین (ع) کے بینرز سے سجایا گیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل سیکرٹری نشر و اشاعت علی تُراب نے کہا کہ آئی ایس او کے نوجوان پاکستان میں الہیٰ اہداف اور ظہور امام زمانہ (عج) کی زمینہ سازی کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں، آج معاشرے میں جو بھی جوان معرفت الہیٰ کا مالک ہے وہ کسی نہ کسی طرح بالواسطہ یا بلا واسطہ اس عظیم کارواں سے منسلک ضرور رہا ہے۔
 
تنظیم نو کے آخر میں اکثریت رائے سے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینیئر کے تیسرے سال کے طالبعلم مقداد علی کو نئے سال کے لیے یونٹ کا میر کارواں چنا گیا، مقداد علی کا تعلق شمالی علاقہ جات گلگت سے ہے اور وہ یونٹ صدر منتخب ہونے سے پہلے یونٹ میں جنرل سیکرٹری اور نائب صدر کے عہدے پر کام کر چکے ہیں، اس موقع پر نو منتخب یونٹ صدر نے امامیہ طلباء سے ابتد ائی کلمات میں کہا کہ نفسا نفسی کے اس دور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی صورت میں یہ الہیٰ کارواں کسی نعمت عظمیٰ سے کم نہیں ہے، اُنہوں نے کہا کہ آئی ایس او جہاں نوجوانوں کی فکری تربیت کرتی ہے وہیں تعلیمی میدان میں بھی آگے بڑھنے کا ہُنر دیتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 210393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش