0
Sunday 18 Nov 2012 13:07

دہشتگرد اسرائیل کو امریکی صدر اوبامہ اور اقوام متحدہ کی کھلی حمایت حاصل ہے، قاری یعقوب شیخ

دہشتگرد اسرائیل کو امریکی صدر اوبامہ اور اقوام متحدہ کی کھلی حمایت حاصل ہے، قاری یعقوب شیخ
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنماء قاری محمد یعقوب شیخ نے اسرائیل کی طرف سے نہتے فلسطینی مسلمانوں پر بمباری اور امریکہ و اقوام متحدہ کی طرف سے اسرائیلی حملوں کی حمایت پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد اسرائیل کو امریکی صدر اوبامہ اور اقوام متحدہ کی کھلی حمایت حاصل ہے۔ فلسطینیوں کی مدد کے حوالہ سے پاکستان کو مصری صدر کی پیش کش کا بھرپور جواب دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ و یورپ اسرائیل کی پشت پناہی کر کے صرف مشر ق وسطیٰ ہی نہیں پوری دنیا کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر رہے ہیں، مسلم دنیا اسرائیل کا ہر طرح سے بائیکاٹ کرے۔ یعقوب شیخ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو کھل کر امریکی و صہیونی طاقتوں کے خلاف علم بلند کرنا چاہیے، پاکستان ایک اسلامی اور نظریاتی ملک ہے لیکن بدقسمتی سے اس ملک پر یہود و ہنود کی پالیسیاں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 212803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش