0
Saturday 24 Nov 2012 03:33

غزہ میں اسرائیل کی ننگی جارحیت اور کھلی دہشت گردی قابل مذمت ہے، میرواعظ عمر

غزہ میں اسرائیل کی ننگی جارحیت اور کھلی دہشت گردی قابل مذمت ہے، میرواعظ عمر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے اپنے جمعہ خطبہ کے دوران کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے ننگی جارحیت اور کھلی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے اور بے گناہ مسلمانوں کو شہید کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے کیخلاف جذبات اور احساسات کا اظہار کرنا انصاف اور انسانیت کا ہی تقاضا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا ایک حصہ ہونے کے ناطے ہماری اسلامی، اخلاقی اور ملی ذمہ داری ہے کہ ہم ظلم و بربریت کیخلاف مقدور بھر اپنی آواز بلند کرکے اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کریں لیکن بدقسمتی سے بھارتی حکمران طبقہ ہمیشہ کی طرح اپنے آزمودہ حربے استعمال کرکے کشمیری مسلمانوں کے دینی و ملی جذبات کو کچلنے کی مذموم روش پر قائم ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
 
اس دوران حریت کانفرنس (م) کے ایگزیکیٹو ممبر اور پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ نے اسرائیل کی طرف سے فلسطین میں جاری ظلم و جبر، تشدد، قتل و غارت گری کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ سامنے آکر فلسطین اور کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالے اور خاص طور پر اسرائیل پر دباو ڈالے تاکہ غزہ پٹی میں قتل و غارت گری کو بند کیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 214656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش