0
Saturday 6 Mar 2010 16:01

افغانستان میں بلیک واٹر کی سرگرمیوں پر تشویش ہے،گیٹس

افغانستان میں بلیک واٹر کی سرگرمیوں پر تشویش ہے،گیٹس
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے افغانستان میں بلیک واٹر کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔ امریکا نے افغان پولیس کی تربیت کے لئے بدنام زمانہ بلیک واٹر موجودہ زی تنظیم کی خدمات حاصل کی ہیں،تاہم امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے بلیک واٹر کی غیر قانونی سرگرمیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔پینٹا گون کے پریس سیکریٹری جیاف مورل نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ رابرٹ گیٹس بلیک واٹر کی سرگرمیوں پر نظر ثانی کریں گے۔امریکی سینیٹ کے آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین کارل لیون اس سے قبل بلیک واٹر سے ایک بلین ڈالر کا افغان پولیس کی تربیت کا معاہدہ ختم کرنے کی ذاتی طور پر اپیل کر چکے ہیں۔
جنگ نیوز کے مطابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے افغانستان میں بلیک واٹر کے طرز عمل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم سے معاہدے پر نظرثانی کی جائے گی۔پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جیوف موریل نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین کارل لیوِن نے رابرٹ گیٹس سے بلیک واٹر کے ساتھ افغان پولیس کی تربیت کیلئے ایک ارب ڈالر کے معاہدہ منسوخ کرنے پر غور کا کہا تھا۔کیونکہ سیکیورٹی کانٹریکٹر پر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔اس درخواست پر وزیر دفاع گیٹس نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے پر غور کا وعدہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ بدنام زمانہ بلیک واٹر،جو اب نام بدل کر زی ورلڈ وائیڈ کے نام سے کام کر رہی ہے،کا کردار عراق اور افغانستان سمیت دیگر ممالک میں غیر اخلاقی اور غیرقانونی سرگرمیوں کی وجہ سے کافی عرصے سے زیر بحث ہے۔
خبر کا کوڈ : 21469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش