0
Tuesday 27 Nov 2012 21:43

جماعت اسلامی برسراقتدار آکر ملک کو امریکی مداخلت سے نجات دلائے گی، شبیر احمد

جماعت اسلامی برسراقتدار آکر ملک کو امریکی مداخلت سے نجات دلائے گی، شبیر احمد

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبرپختونخواکے جنرل سیکرٹری شبیراحمد خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں جیت جماعت اسلامی کی ہوگی، اے این پی اور پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، برسراقتدار آکر ملک کو امریکی مداخلت سے نجات دلائیں گے اور پاکستان کو عظیم اقتصادی قوت بنادیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دامان ھند کی پشاور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات اور این اے 3سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار اسرار اللہ خان ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر بحراللہ خان، جماعت اسلامی ضلع پشاور کے جنرل سیکرٹری اور پی کے 9 سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حمد اللہ جان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
 
شبیر احمد خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے آئندہ انتخابات کے لئے بھرپور تیاری کرلی ہے، اور عوام کے سامنے اپنا انقلابی منشور پیش کردیاہے، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی خیبرپختونخواکے سیکرٹری اطلاعات اسراراللہ خان ایڈووکیٹ اور جماعت اسلامی ضلع پشاور کے جنر ل سیکرٹری حمداللہ جان نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک بھر کے کروڑوںعوام کی امیدوں کامرکز بن چکی ہے، مستقبل جماعت اسلامی کا ہے۔

خبر کا کوڈ : 215645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش