0
Tuesday 4 Dec 2012 19:12

رحمان ملک کا بےنظیر قتل کی سازش 27دسمبر کو بےنقاب کرنے کا اعلان

رحمان ملک کا بےنظیر قتل کی سازش 27دسمبر کو بےنقاب کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بےنظیر قتل کیس کی تحقیقات مکمل ہیں، قتل میں کون ملوث ہے اور تحقیقات لٹکانے والے کون ہیں ستائیس دسمبر کو بتاؤں گا، عدالت سے کیس کا چالان عوام کے سامنے لانے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کیخلاف سیاسی نہیں فوجداری مقدمہ ہے، مشرف کو ہرحال میں پاکستان لایا جائیگا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے اصغر خان کیس میں کارروائی کے حوالے سے وزارت قانون سے رائے مانگی ہے، پوچھا گیا ہے کہ فوجیوں اور بینکاروں کیخلاف کارروائی کیسے ہوسکتی ہے؟۔

رحمان ملک نے کہا کہ نواز شریف کو ایف آئی اے کی تحقیقات پر اعتراض ہے تو بتائیں، وہ جس صوبے کی پولیس کو چاہیں تحقیقات سونپ سکتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ افغان مہاجرین اور سرحد پر چیک پوسٹوں کے مسائل ہیں، اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ باڈر پر چیک پوسٹوں کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو باڈر سیل کردیں گے۔ رحمان ملک نے افغان حکومت سے فضل اللہ کو پاکستان کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 217930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش