0
Saturday 8 Dec 2012 20:29

پاکستان نے افغان صدر حامد کرزئی کے الزمات کو مسترد کردیا

پاکستان نے افغان صدر حامد کرزئی کے الزمات کو مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان نیشنل سیکیورٹی کے سربراہ پر حملے میں پاکستان کو کوئی ہاتھ نہیں ہے، افغان صدر کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سے مثبت اور دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے، اس طرح کے الزامات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق، صرف افغانستان کو ہی نہیں پاکستان کو بھی دہشتگردی کے چیلنجز کا سامنا ہے، مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے مل جل کر آگے بڑھنا واحد راستہ یے، لٰہذا الزامات لگانے کے بجائے ثبوت فراہم کئے جایئں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان پہلے ہی اس بزدلانہ فعل کی مذمت کرچکا ہے، اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تحقیقات کے لئے افغانستان کی مدد کے لئے تیار ہیں۔ افغان حکومت نہ صرف تحقیقات پر توجہ دے بلکہ سیکیورٹی کو بھی بہتر بنائے۔
خبر کا کوڈ : 219282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش