0
Saturday 27 Mar 2010 10:23

بعض سیاسی جماعتیں کالعدم تنظیموں کی حمایت کر رہی ہیں،علامہ حسن ظفر

بعض سیاسی جماعتیں کالعدم تنظیموں کی حمایت کر رہی ہیں،علامہ حسن ظفر
 کراچی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے عاشورہ محرم،چہلم اور میلاد النبی ص کے جلوسوں پر حملوں کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر پورے ملک کی طرح صوبہ سندھ میں بھی یوم احتجاج منایا گیا۔اس سلسلے میں مرکزی احتجاجی جلسہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں منعقد ہوا،جس سے خطاب کے دوران علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ محرم ،عاشورہ،چہلم اور میلاد النبی ص کے جلوسوں پر حملے کرنے والے ملزمان آزاد ہیں اور شریف شہریوں کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے جو کہ ظلم کے سوا کچھ نہیں۔اس وقت بعض سیاسی جماعتیں اور رہنما دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کی کھلم کھلا حمایت کر رہے ہیں۔حکومت کالعدم جماعتوں اور ان کے حمایت یافتگان کے گرد گھیرا تنگ کرے۔مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ خودکش حملہ آور ملک کے کھلے دشمن ہیں،ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔پنجاب میں دہشت گردوں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے پاکستان میں بسنے والے عوام پریشان ہیں۔اس موقع پر مولانا عباس وزیری،مولانا منور علی نقوی،مولانا مختار امامی،علامہ محمد نقی،سید علی اوسط،عشرت حسین رضوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

خبر کا کوڈ : 22585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش