0
Monday 31 Dec 2012 11:56

اہلسنت عوام سنیت کے نام پر سیاست کرنے والوں سے بخوبی آگاہ ہیں، علماء اہلسنت

اہلسنت عوام سنیت کے نام پر سیاست کرنے والوں سے بخوبی آگاہ ہیں، علماء اہلسنت
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے سینئر نائب صدر مرکزی جماعت اہلسنّت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی، مرکزی امیر پیر میاں عبدالخالق بھرچونڈی، سندھ کے امیر مفتی محمد جان نعیمی نے مرکزی جماعت اہلسنت سندھ کی عاملہ اور شورٰی کے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی روکنے اور امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست نے کراچی کی سڑکوں کو خون سے رنگین کر دیا ہے۔ مفاہمت پالیسی کے ذریعے قتل و غارت گری اغواء برائے تاوان ڈکیتی اور بدامنی اس حکومت کے تحفے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

شاہ اویس نورانی نے کہا کہ روح اور جسم کا ایک ہونا خطرے کی گھنٹی ہے، جو انقلاب کی بات کرتے ہیں ماضی میں انہوں نے مشرف کے ریفرنڈم کی حمایت کرکے دس سال تک اس کو قوم پر مسلط رکھا۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں، اس صدی میں ان کا نگراں وزیراعظم بننا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 مارچ کو جمعیت علماء پاکستان سکھر میں عظیم الشان نظام مصطفی کانفرنس منعقد کرے گی جس میں لاکھوں عوام اہلسنت شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس سندھ کی سیاست کا رخ موڑ دے گی۔

پیر میاں عبدالخالق بھرچونڈی نے اس موقع پر کہا کہ جمعیت علماء پاکستان اکابرین اہلسنت کی امانت ہے۔ عوام اہلسنت سنیت کے نام پر ایجنسیوں کے ذریعے سیاست کرنے والوں کے چہروں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں آئندہ انتخابات میں مرکزی جماعت اہلسنت سے منسلک تمام درگاہوں کے سجادہ نشین اور ممتاز علماء و مشائخ جمعیت علماء پاکستان کے امیدواروں کی حمایت کرکے 1970ء کی یاد تازہ کردیں گے۔ مفتی محمد جان نعیمی نے کہا کہ ربیع الاول کے مہینے میں پورے سندھ میں ایک ہزار لبیک یارسول اللہ (ص) نظام مصظفی کانفرسوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں جمعیت علماء پاکستان کا اشتراک شامل ہوگا۔ جمعیت علماء پاکستان اور مرکزی جماعت اہلسنت لازم اور ملزوم ہیں۔ اجلاس میں سندھ کے انیس اضلاع سے ممتاز علماء و مشائخ اور مدارس کے ناظمین نے شرکت کی جبکہ صوبائی عہدے داروں نے تنظیمی رپورٹ پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 226688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش