0
Wednesday 9 Jan 2013 01:02

بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پی ایس ایف اور جمعیت کے درمیان تصادم

بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پی ایس ایف اور جمعیت کے درمیان تصادم
اسلام ٹائمز۔ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں دوطلبا تنظیموں پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن اور اسلامی جمعیت طلبہ کے رہنمائوں کے درمیان تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں 6طلبہ زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122کے ذریعے فوری طور پر نشترہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسلامی جمعیت طلبا اور پی ایس ایف کے طلبا کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں پی ایس ایف یونیورسٹی کے صدر رانا جاوید سمیت دیگرکارکنان زخمی ہوگئے۔ کئی گھنٹے جاری رہنے والے تصادم سے یونیورسٹی ٹرانسپورٹ سروس معطل رہی۔ روٹ کی بندش پر طلبا وطالبات نے شدید احتجاج کیا ہے۔ دوسری طرف یونیورسٹی پی آر او کا کہنا تھا کہ یہ یونیورسٹی میں معمول کا واقعہ ہے۔ ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے یونیورسٹی کے طالبعلم سرمد علی نے کہا کہ آئے روز یونیورسٹی میں اس طرح کے واقعات سے تعلیمی ماحول بُری طرح متاثر ہوچکا ہے، یونیورسٹی انتظامیہ کو چاہیے کہ ادارے سے مسلح گروپوں کا خاتمہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 229401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش